صہیونیوں کو حزب اللہ لبنان کی مکمل آمادگی کا احساس ہوگیا

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے منہ توڑ جوابی حملے سے اسرائیل کو احساس ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اسرائيل کی ہر قسم کی شرارت اور جارحت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے منہ توڑ جوابی حملے سے اسرائیل کو احساس ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اسرائيل کی ہر قسم کی شرارت اور جارحت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ جنگ کے پیچھے نہیں ، لیکن اگر اسرائيل نے لبنان پر حملہ کیا تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے اور یہ وہی چیز ہے جسے ہم نے حالیہ دنوں میں ثابت کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر ہم جواب نہ دیتے تو اسرائیل لبنان پر مزید حملے کرتا لیکن ہم نے منہ توڑ جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ ہم اسرائیل کی ہر قسم کی شرارت اور حملے کا منہ تو ڑجواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو لبنان پر اسرائیل کے ہوائی حملوں کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے 20 سے زائد میزائل اسرائيل کی فوجی چھائؤنی اور مزارع شبعا کے اطراف میں داغے تھے۔

News Code 1907744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =