افغان رہنماؤں کو متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کرنا چاہیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کریں اور امریکہ بھی افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدائے امریکہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کریں اور امریکہ بھی افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔ طالبان دوحہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی کررہے ہیں۔

News Code 1907743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =