مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈیا ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم اپنے قونصل خانے کو بند کردیا اور اپنےشہریوں کوبھی وہاں سے نکال لیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق بھارت نے مشرقی افغانستان کے شہر میں موجود اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے فوجی جہاز بھیجا جہاں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان کے شمالی خطے کے سب سے بڑے شہر مزار شریف میں بھارت نے قونصل خانے کو بند کرتے ہوئے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ خصوصی پروازوں کے ذریعہ وطن واپس آجائیں۔
افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے نکلنے کے لئے اپنا پروگرام بنالیں ۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے شمال، مغرب اور جنوب میں پیشقدمی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ