طالبان نے افغانستان کے 65 فیصد علاقہ پر قبضہ کرلیا

یورپی یونین کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے افغانستان کے 65 فیصد علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے افغانستان کے 65 فیصد علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

یورپی اہلکار کے مطابق طالبان نے 11 صوبوں کے دارالحکومتوں پر بھی قبضہ کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ اس طرح وہ کابل کا شمال افغانستان کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یورپی اعلی اہلکار نے طالبان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں امن و صلح کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ امریکی فوج کے افغانستان سے اچانک انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ کئي تین صوبوں کے دارالحکومتوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لےلیا ہے۔

News Code 1907738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =