پاکستان میں محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم محرم الحرام کل جب کہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کومذہبی اور دینی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم محرم الحرام کل جب کہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کومذہبی اور دینی عقیدت و احترام کے ساتھ  منایا جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنرکے دفتر میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ طور پر چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام کل بروز منگل  جبکہ یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔

News Code 1907722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =