افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 20 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 20 افراد ہلاک جب کہ اسکول اور کلینک تباہ ہوگیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 20 افراد ہلاک جب کہ اسکول اور کلینک تباہ ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں سے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جب کہ امریکی فضائی حملے اور طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ علاقے میں ایک اسکول اور کلینک بھی تباہ ہوگیا۔

افغان سکیورٹی فورسز کے مطابق لشکرگاہ کے ضلع 1 اور 2 کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے جب کہ ضلع نمبر 2 اور 7 میں طالبان نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں امریکی B-52 بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا۔

News Code 1907717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =