پاکستان میں  مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

پاکستان میں گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد جھلس کر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے 10 افراد جھلس کر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی سے 10 افراد جھلس کر موقع پر ہی ہلاک جب کہ سات شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ وین میں آتشزدگی کے باعث جی ٹی سڑک بلاک ہوگئی۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سلنڈر بھی موجود تھا جس کا پھٹنا ثابت نہیں ہوا، حادثہ کے بعد وین کا سلنڈر محفوظ نکلا، حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

News Code 1907714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =