کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے مونچھوا کا محاصرہ کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے اس علاقہ میں  انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

News Code 1907695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =