ایرانی قوم کا مزار شریف واقعہ کے پوشیدہ  پہلوؤں کو آشکار کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مزار شریف میں ایرانی قونصلخانہ پر دہشت گردانہ حملے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مزار شریف واقعہ کے پوشیدہ پہلوؤں کو واضح کرنا ایرانی قوم کا قطعی مطالبہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مزار شریف میں ایرانی قونصلخانہ پر دہشت گردانہ حملے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مزار شریف واقعہ کے پوشیدہ  پہلوؤں کو واضح کرنا ایرانی قوم کا ااصلی اور قطعی مطالبہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ مزار شریف میں ایرانی سفارتکاروں اور ایک ایرانی نامہ ںگار کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا ۔ اس ہولناک واقعہ پر بین الاقوامی سطح پر ایران کے ساتھ ہمدردی اور ہمدلی کا اظہار کیا گیا اور افغان عوام کی جانب سے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ، جو ایران اور افغانستان کی دوقوموں کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ایران اور افغانستان کے باہمی تعلقات اسلامی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔

ایران ہمیشہ کی طرح افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے اور افغانستان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایک بار پھر مزار شریف میں ایرانی سفارتکاروں اور ایک نامہ نگار کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا قطعی اور یقینی مطالبہ ہے کہ اس ہولناک واقعہ کے پوشہیدہ پہلوؤں کو آشکار اور نمایاں کیا جائے۔

News Code 1907694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =