کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے آج مزید دو افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل سروس بھی معطل کر دی ہے۔

News Code 1907680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =