امریکہ میں مسافر بردار طیارہ کے حادثے میں 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ کی گمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک پائلٹ اور باقی 5 مسافروں کی تھیں۔

الاسکا انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ہالینڈ امریکہ کروز شپ پر مہمان کے طور پر ٹہرے ہوئے تھے اور الاسکا کی سیر کے لیے پائلٹ سمیت طیارہ حاصل کیا تھا۔

News Code 1907677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha