پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ/ دونوں پائلٹ محفوظ

پاکستانی فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جبکہ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جبکہ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق اٹک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسی دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جب کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے اٹک کے قریب طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں ۔

News Code 1907676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha