ایران کے خلاف اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے اسرائیل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کے کسی بھی احمقانہ اقدام اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئيٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے بعد ایران کو بے شرمانہ طور پر فوجی اقدام کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی حمایت اس کی شرارت کا اصلی سبب ہے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

News Code 1907671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha