طالبان کا طاقت کے زور سے افغانستان پر قبضہ کرنے سے لاقانونیت جنم لےگی

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان پر طاقت کے زور سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت جنم لے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے طاقت سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت جنم لے گی۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی، انہیں عالمی برادری کا تعاون حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان خود بھی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں لاقانونیت نہیں ہونے دینا چاہتے۔

امریکی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں نے امن کے موقع کا فوری فائدہ نہیں اٹھایا۔

امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، فریقین کو ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

News Code 1907639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =