امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔ اطلاعات کے مطابق 48 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کملا ہیریس سے خوش نہیں ہیں۔

سروے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ امیگریشن کے امور سنبھالنے کے بعد سے کملا ہیریس کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور کملا ہیریس کو ناپسندیدہ قرار دینے والوں کی تعداد میں جون سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سروے کے مطابق سابق نائب صدور میں سے جوبائیڈن، ڈک چینی اور الگور کی نسبت کملا زیادہ ناپسندیدہ نائب صدر ہیں۔

News Code 1907627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha