افغانستان میں سیلاب سے 113 افراد ہلاک

افغانستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 113 گئی ہے، جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 113 گئی ہے، جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں سیلاب نےبڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع کامدیش میں ریکسیو کام جاری ہے۔ ریسکیوحکام کے مطابق رواں ہفتے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ 110 افراد ابھی تک لاپتہ اور 34 افراد زخمی ہیں۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان عبدالسمیع زربی کے مطابق دارالحکومت کابل سے 200 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع کمدیش ضلع میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں 170 گھر مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ جب کہ تین سو گھرانے متاثر ہوچکے ہیں

News Code 1907611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =