بھارت میں مون سون بارشوں اور سیلاب  سے اب تک 230 افراد ہلاک

بھارت میں مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 230 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جون سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جاری شدید بارشوں کے سبب کرنٹ لگنے اور گھر گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ جھاڑ کھنڈ میں پانچ دن سے جاری شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔  ریاست مہاراشٹرا میں مون سون بارشوں سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہماچل پردیش میں سات افراد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہوئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی، اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان میں طوفان بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

News Code 1907599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =