مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیراحمد معصومی فر نے سویڈن کی ایک جیل میں ایرانی شہری پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جیل میں ایرانی شہری پر تشدد کو برداشت نہیں کریں گے۔
اسٹاکہوم میں ایران کے سفیر نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ مجھے علم ہوا ہے کہ عید غدیر کے دن سویڈن کی ایک جیل میں ایرانی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میں نے شہری کے اطمینان کے لئے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی شہری کے ساتھ میری ملاقات کی راہ ہموار کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایرانی شہریوں کی توہین اور ان پر تشدد کو برداشت نہیں کریں گے۔سویڈن کی حکومت کو اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ