افغان طالبان نے افغان کامیڈین خاشہ زوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

طالبان دہشت گردوں نے افغانستان کے معروف کامیڈین خاشہ زوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے افغانستان کے معروف کامیڈین خاشہ زوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خاشہ زوان کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے خاشہ زوان کو حراست میں لے کر قتل کردیا انہوں نے کہا کہ طالبان نے خاشہ زوان کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ نذر محمد المعروف خاشہ زوان کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں ۔اس سے قبل  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان ، نذر محمد  عرف خاشہ زوان کو گاڑی میں بٹھا مار رہے ہیں ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا۔

News Code 1907589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =