پاکستانی وزیر داخلہ کے گھر پر فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی

راولپنڈی میں پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کی قیام گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ راولپنڈی میں پاکستان کے  وزیر داخلہ شیخ رشید کی قیام گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں وارث خان کے علاقے لال حویلی میں واقع وزیر داخلہ شیخ رشید کے گھر  کے باہر گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بچے کا نام انس ہے جو اپنے والد کی چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

News Code 1907585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha