مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ ترکی کے علاقے انطالیا کے جنگلات میں لگی، جس کے باعث تین افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انطالیا کے جنگلات میں گزشتہ روز چار مقامات پر آگ لگی، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1907570
آپ کا تبصرہ