پاکستان نے طالبان کو امریکہ اور افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو امریکہ اور افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو امریکہ اور افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پاک افغان یوتھ فورم کے وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو اپنے اس موقف پر عسکری اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی تمام معاشی حکمت عملیوں کا انحصار افغانستان میں امن پر ہے۔ افغان رہنماؤں کا پاکستان کو افغان بحران کا ذمے دار ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے طالبان کو امریکہ اور افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے میں سخت جدوجہد کی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ۔ لیکن آر ایس ایس کے زیرِ تسلط بھارت امن نہیں چاہتا۔

News Code 1907559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =