اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں سڑکوں اورگلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں  سڑکوں اورگلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں بادل پھٹنے  سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثرہوگئے ہیں۔

سیلابی صورتحال سے  ٹریفک کی روانی متاثرجب کہ سڑکوں، گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد میں فلیش فلڈ جیسی صورتحال کو حل کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے نالہ لئی میں موسلادھار بارش سے طغیانی آگئی۔ کٹیاریاں کے مقام پر پانی 21  فٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث جاوید کالونی اورآریہ محلہ میں پانی داخل ہوگیا۔ خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے جب کہ نیوکٹاریاں، ڈھوک رتہ میں کراسنگ پل بھی بند کردئیے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

News Code 1907547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =