منشیات کی  رقم دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث دہشت گرد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث دہشت گرد  قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر انسانیت کے دشمن، دہشت گرد اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

News Code 1907545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =