یمن کے صوبہ مآرب  میں سعودی عرب کی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ

عرب ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کی فوج سے وابستہ ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ مآرب  میں سعودی عرب کی فوج سے وابستہ ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ سعودی عرب کی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا ہے ۔ اس دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اور ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔ صوبہ مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کے اتحاد کے خلاف پشقدمی بھی جاری ہے اور صوبہ مآرب کے محاذ پر یمنی فورسز کو مزید کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔ یمنی فوج نے العطیف اور البلق البقلی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور سعودی فوج کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

News Code 1907544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =