ایران اور روس کی مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور روسی بحریہ کے سربراہ نے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور مشاورت پرتاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی اور روسی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل لیومینیوف نے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور مشاورت پرتاکید کی ہے۔ روس اور ایران کی بحریہ کے کمانڈروں نے باہمی تجربات کو منتقل کرنے پربھی اتفاق کیا۔

ایران اور روس کی بحریہ کے سربراہان نے باہمی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف عسکری شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر بھی زوردیا ہے۔ اس ملاقات میں ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایران کی دو بحری کشتیوں سہند اور مکران نے سینٹ پیٹرزبرگ  بندرگاہ میں روسی بحریہ کی تشکیل کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ پریڈ میں شرکت کی۔

News Code 1907531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =