سعودی وزیرخارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کل 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کل 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات  کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدر ی زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ کے پاکستان دورے میں دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ فیصل بن فرحان السعودکے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ دورہ اہم ہے،سعودی وزیرخارجہ دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

News Code 1907527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =