اسرائیل نے بھارت میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے مودی سرکار کی مدد کی

بھارتی صحافی سواتی چترویدی نے پیگاسس اسپائی وئیر سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل نے بھارت میں جمہوریت کمزور کرنے کے لیے مودی سرکار کی مدد کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی صحافی سواتی چترویدی نے پیگاسس اسپائی وئیر سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل نے بھارت میں جمہوریت کمزور کرنے کے لیے مودی سرکار کی مدد کی۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ این ایس او اسپائی وئیر سے مجھے بھی ہدف بنایا گیا۔

سواتی چتر ویدی نے کہا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی مودی سرکار کی تقریباً 2 سال سے مدد کر رہی تھی، اور میرے اپنے ملک کی حکومت نے میری جاسوسی بھی کرائی۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ پیگاسس اسپائی وئیر کی تشہیر ایسے کی گئی کہ یہ دہشتگردوں اور منشیات فروشوں کیخلاف استعمال کی جائے گی۔

سواتی چترویدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات صرف سرکار کو بیچی جاسکتی ہیں، جبکہ این ایس او کا کہنا ہے خرید و فروخت کے ہر معاہدے پر اسرائیلی حکومت کے دستخط ضروری ہوتے ہیں۔

News Code 1907522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =