مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد طالبان کے حملوں اور نقل و حرکت میں کمی لانا ہے۔افغان انتظامیہ کے مطابق پورے ملک میں صوبہ ننگر ہار ، پنجشیر اور کابل کے علاوہ تمام صوبوں میں رات کے وقت کرفیو ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نے افغانستان کے 90فیصد علاقوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسے افغان حکومت نےمسترد کردیا ۔
آپ کا تبصرہ