افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ کو افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ کو افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو بھی افغان فضائی نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 طالبان مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد طالبان کے حملوں میں تیزی آگئی ، امریکی فوج نے کئی مقامات پر اپنے ہتھیار بھی طالبان کے حوالے کردیئے جس کے نتیجے میں طالبان نے بڑی تیزی سے افغانستان کے بعض اضۂاع پر قبضہ کرلیا لیکن افغان فورسز نے جوابی کارروائی میں کئی اضۂاع کو طالبان کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔ ادھر افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے خیر سگالی کے طور پر 5 ہزار طالبان دہشت گرد قیدیوں کو آزاد کیا لیکن طالبان نے افغان حکومت کے اس اقدام کا منفی جواب دیا۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔ ادھر ایران و پاکستان سمیت کئي ممالک طالبان کو جنگ بندی اور قومی حکومت تشکیل دینے پر راضی کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News Code 1907487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =