مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے غریب ملکوں کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے مطابق کم آمدنی والے ممالک کی مدد کے لیے زیرو شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے، اس مالی مدد کا مقصد کورونا سے نمٹنا اور معاشی بحالی میں مدد دینا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ اب ایمرجنسی فنڈز کے بجائے طویل مدتی قرضے دیئے جائیں گے، قرضوں کی عمومی حد سے 45 فیصد زیادہ قرضے دیئے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ