بیلجیئم میں حالیہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں سوگ کا اعلان

بیلجیئم میں حالیہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں حالیہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج  دن کے 12 بجکر ایک منٹ پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

بیلجیئم کی وزیر داخلہ اینیلیز ورلندن کے مطابق بیلجیئم کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی قدرتی آفت تھی جس کا ملک کو سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس سیلاب کو " واٹر بم " قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حادثات کیلئے تیار ہوتے ہیں، لیکن اس طرح کے سیلاب کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق حالیہ سیلاب میں ابتک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 19 کی شناخت ہوگئی ہے۔ جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے ملک کی پولیس سروس سراغ رساں کتوں کی مدد سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

News Code 1907436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =