پاکستان کا افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلداز جلد گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا، وزیراعظم عمران خان نے کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، لڑکی کے بیان پر تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں 365 ، 354 اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ ملزمان کو ایک دو دن میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈامارکیٹ تک ٹیکسی پرآئی، اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی اور  فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے کےبعد لڑکی  پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمزگئی، اس کا کھڈامارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہے لیکن راولپںڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہورہا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1907419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =