طلال ناجی فلسطینی قومی محاذ آزادی کے نئے سربراہ منتخب

فلسطینی ذرائع کے مطابق طلال ناجی کو مرحوم احمد جبرائیل کی جگہ فلسطینی قومی محاذ آزادی تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طلال ناجی کو مرحوم احمد جبرائیل کی جگہ فلسطینی قومی محاذ آزادی تنظیم کا نیا سربراہ  منتخب کرلیا گیا ہے۔

احمد جبرائیل کا دو ہفتہ قبل انتقال ہوگیا ، وہ 1938 میں پیدا ہوئے ، انھوں نے 1968 میں فلسطینی قومی محاذ آزادی تنظیم کی داغ بیل ڈالی اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں ان کی جد و جہد  2021 تک جاری رہی ، مرحوم احمد جبرائیل ابوجہاد کے نام سے بھی مشہور تھے۔ ان کی ماں شامی اور باپ فلسطینی تھے وہ  فلسطین سے ہجرت کرکے شام کے شہر قنیطرہ میں قیام کرکھا تھا۔

News Code 1907415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =