امریکہ میں اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئےہیں۔ فائرنگ کے وقت بیس بال اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھ رہی تھی۔ فائرنگ ہوتے ہی شائقین پریشان ہو گئے اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  شائقین میں سے کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹیڈیم میں ہوا ہے یا اس کے باہر ہوا ہے۔ شائقین اسٹیڈیم سے تیزی بھاگتے ہوئے نکلنے لگے جس کے باعث بھگدڑ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس صورتِ حال کے باعث بیس بال اسٹیڈیم میں جاری میچ روک دیا گیا۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1907414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =