پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں برطانیہ کو 31 رنز سے شکست دیدی

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں برطانیہ کو 31 رنز سے ہرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں برطانیہ کو 31 رنز سے ہرا دیا ہے،پاکستانی ٹیم نے برطانوی ٹیم 233 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں برطانوی ٹیم 201 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان ٹیم نے بڑا ہدف دینے کے بعد بالنگ میں بھی اچھا آغاز کیا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرا دی، جس کے بعد دوسری اور تیسری وکٹ بھی پاکستانی ٹیم نے جلد حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے تین،تین وکٹ حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی جس پر گرین شرٹس نے اچھی بیٹنگ کی۔ اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 150 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 232 رنز بنائے تھے۔ برطانوی ٹیم کی جانب سےٹام کرن نے 2، ثاقب محمود، ڈیوڈ ویلی اور گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

News Code 1907402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =