پاکستان کے وزیر اعظم کا بھارتی وزير خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار

ازبکستان کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکرسے ہاتھ ملانے سے انکارکردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکستان کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اورپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکرسے ہاتھ ملانے سے انکارکردیا۔ عمران خان اورشاہ محمود قریشی نے ایس جے شنکر کے علاوہ کانفرنس کے تمام شرکاء سے مصافحہ کیا۔

تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاح پر شرکاء کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا‘اس موقع پر عمران خان نے فرداًفرداً تمام سربراہان،وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا تاہم ایس جے شنکر سے ہاتھ نہیں ملایاجبکہ جے شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے عمران خان نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

News Code 1907400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =