پاکستان نے افغانستان سے متعلق کانفرنس ملتوی کردی

پاکستان نے افغانستان سے متعلق آج اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کو ملتوی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے متعلق آج اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کو ملتوی کردیا ہے۔

آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے حوالے سے 3 روزہ کانفرنس نمعقد ہونا تھی ، جسے افغانستان کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ ادھر پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان کی طرف سے افغانستان سے متعلق 3 روزہ کانفرنس کے التوا کی تصدیق کی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق 17جولائی سے ہونے والی کانفرنس عیدالاضحی کے بعد تک ملتوی کی گئی، کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

News Code 1907398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =