مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد81 تک پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جرمنی کے مغربی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔
سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 81 تک پہنچ چکی ہے اور 50 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
مغربی جرمنی میں شدید بارش کے دوران کئی مکانات کے منہدم ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
آپ کا تبصرہ