سعد حریری کا فیصلہ لبنان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے سعد حریری کی طرف سے حکومت تشکیل نہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کا حکومت تشکیل نہ دینے کا فیصلہ لبنان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے سعد حریری کی طرف سے حکومت تشکیل نہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کا حکومت تشکیل نہ دینے کا فیصلہ لبنان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میں سعد حریری کے فیصلے سے مایوس ہوگیا ہوں۔ اس نے کہا کہ سعد حریری کا حکومت تشکیل نہ دینے کا فیصلہ لبنان کے لئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ احمد ابو الغیط نے کہا کہ عالمی برادری کو لبنان کی حمایت اور مدد کرنی چاہیے۔ سعد حریری کو لبنان کی کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور کیا گیا تھا لیکن وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعد حریری زیادہ تر امریکہ، سعودی عرب اور فرانس کے مشوروں پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے لبنان کو حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1907393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =