دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے کیپٹن اور سپاہی ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔  واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔

News Code 1907384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =