جرمنی میں سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مغربی جرمنی میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی گھر بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

 جرمن پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ گھروں کی چھتوں پر اب بھی متعدد افراد موجود ہیں جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

News Code 1907383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =