کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج  کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 گھروں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے ملبے سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے نیو کالونی میں سخت کرفیو نافذ ہے مقامی  لوگوں سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے افراد کو علیحدگی پسند قراردیا ہے۔

News Code 1907382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =