پاکستان کا عراق کے ایک اسپتال میں آتشزدگی پر اظہار افسوس

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے شہر ناصریہ کے اسپتال میں آتشزدگی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے شہر ناصریہ کے اسپتال میں آتشزدگی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام ، عراقی اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ پر غمزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، پاکستان اس غم کی گھڑی میں عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔

                       

News Code 1907381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =