پاکستان کے وزير اعظم آج ازبکستان روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچیں گے۔ اس دورے میں  پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت سمیت دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ازبک صدر سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

News Code 1907378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha