مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بیت المقدس کو مسلمانوں کا قبلہ اول ، تیسرا حرم اور الجزائر کا سیاسی قبلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی تک ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
الجزائر کے صدر نے کہا کہ فلسطینی حکومت کی تشکیل اور فلسطین سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمہ تک الجزائر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ الجزائر کے صدر نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ، تیسرا حرم اور الجزائر کا سیاسی قبلہ ہے۔
آپ کا تبصرہ