ایرانی صدر کا عراق میں اسپتال کے حادثے پرعراقی حکومت اور عوام سے تعزيت کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں عراق کے شہر ناصریہ کے اسپتال میں آگ لگنے کے دردناک حادثے پرعراقی حکومت اور عراقی عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے  وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے نام اپنے پیغام میں عراق کے شہر ناصریہ کے امام حسین (ع) اسپتال میں آگ لگنے کے دردناک حادثے  پر عراقی حکومت اور عراقی عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ناصریہ کے امام حسین (ع) اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج  اور غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر روحانی نے عراقی وزير اعظم ، عراقی حکومت اور عراقی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور اس غم ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

News Code 1907373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =