برطانیہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کوشکست دیدی

برطانیہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین-صفر سے جیت لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین-صفر سے جیت لی۔  برطانوی ٹیم نے 332 رنز کا ہدف7 وکٹوں کے نقصان پر 48 اوورز میں حاصل کرلیا۔ برطانیہ کے جیمز ونس کو مین آف دی میچ جبکہ فاسٹ بالر ثاقب محمود کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں برطانیہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ہدف کے تعاقب میں برطانیہ کی جانب سے جیمز ونس اور لوئس گریگری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 102 اور 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیمز ونس کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے جبکہ لوئس گریگری نے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

News Code 1907365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =