امریکہ میں گرمی کی لہر سے ایک ہفتہ میں 116 افراد ہلاک

امریکہ کی کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے جس کے باعث واشنگٹن اور اوریگون میں 26 جون سے یکم جولائی تک گرمی سے 116 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے جس کے باعث واشنگٹن اور اوریگون میں 26 جون سے یکم جولائی تک گرمی سے 116 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہاں آج درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  1913ء میں ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ درجہ حرارت زمین پر اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ امریکہ کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے لاس ویگاس ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1907336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =