بھارت نے افغانستان سے اپنے سفارت کار واپس بلالیے

افغانستان میں طالبان کے بڑھتے حملوں کے باعث بھارت نے افغانستان سے اپنے سفارت کار واپس بلالیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے بڑھتے حملوں کے باعث بھارت نے افغانستان سے اپنے سفارت کار واپس بلالیے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے جب کہ قندھار میں جاری شدید لڑائی کے باعث سفارتی عملہ کو واپس بلالیا گیا ہے تاہم سفارت خانہ بند نہیں کیا جارہا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق بھارتی حکومت افغانستان میں پر امن، خودمختار اور جمہوری حکومت کی حامی ہے، سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ عارضی اقدام ہے جو سکیورٹی صورتحال میں استحکام آنے تک لیا گیا ہے تاہم سفارتخانہ میں مقامی عملہ موجود رہے گا۔

News Code 1907335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =